دربھنگہ میں دو بدمعاشوں نے ایک صحافی پر گولیاں چلائی، جس کے بعد انھیں ہسپتال لے جایا گیا ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔
صحافی پر بدمعاشوں کا حملہ اتوار کی دیر رات ضلع مدھوبنی کے پنڈول تحصیل کے ایک روزنامہ اخبار کے صحافی پردیپ منڈل، جب سرسو پاہی بازار سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے، اسی دوران رام جانکی مندر کے پاس بائک سوار دو بدمعاشوں نے سامنے سے ان پر گولیاں چلائی اور فرار ہو گئے۔
حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے ان کے رشتے داروں کی مدد سے پردیپ منڈل کو دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا تھا۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد خراب حصے کو نکال دیا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق پردیپ اب خطرے سے باہر ہیں۔گولی پردیپ کے پیٹ میں لگی تھی-
اس موقع پر ہسپتال میں موجود صحافی پردیپ منڈل کے رشتہ دار سنتوش کمار نے اس حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ روز کی طرح اپنی صحافت کے فرائض انجام دے کر گھر لوٹ رہے تھے، اسے کیا پتہ کہ کوئی اس پر حملہ کرے گا، بلکل سامنے سے حملہ کیا گیا-
سنتوش کمار نے مزید کہا کہ' جس مافیا کے خلاف پردیپ نے خبر لکھی ہوگی ممکن ہے کہ انہوں نے ہی حملہ کیا ہوگا۔حکومت فوری طور اس حملے کا نوٹس لیں اور حملہ اواروں کے خلاف جلد از جلد سخت کارووائی کرے۔
اس واقعے کے بعد صحافی کے رشتے داروں اور دیگر صحافیوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔