اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گوگل کے سی ای او نے بھارت کو پانچ کروڑ کا چندہ دیا

الفابیٹ اور گوگل کے سی ای او سندر پیچائی نے غیر سرکاری تنظیمم 'گیو انڈیا' کو 5 کروڑ روپے کا چندہ دیا۔

سندر پچائی
سندر پچائی

By

Published : Apr 13, 2020, 7:59 PM IST

الفابیٹ اور گوگل کے سی ای او سندر پیچائی نے گیو انڈیا کو پانچ کروڑ روپے کا چندہ دیا ہے، اس کے ساتھ ہی غیر سرکاری تنظیم گیو انڈیا کے پاس 12 کروڑ روپے جمع ہوگئے ہیں۔

گیو انڈیا اب یہ پیسا ملک میں غیرب اور ضرورت مند افراد پر خرچ کرے گی۔

گیو انڈیا نے ٹویٹر پر کہا 'سندر پچائی آپ کا بہت شکریہ، آپ نے گوگل کی طرف سے ہمیں پانچ کروڑ روپیہ چندہ دیا ہے، ہم اس پیسے کو دہاڑی مزدوروں اور ضرورت مندوں پر خرچ کریں گے'۔

گذشتہ ماہ سندر پچائی نے اعلان کیا تھا کہ کمپنی چھوٹے کاروباریوں، طبی اداروں، حکومتوں اور طبی عملہ کی مدد کے لیے 800 ملین ڈالر خرچ کرے گی۔

گوگل کی جانب سے کہا گیا ہے 'سبھی غیر سرکاری تنظیموں کی مدد کے لیے کمپنی 200 ملین ڈالر دنیا بھر میں تقسیم کرے گی۔

دنیا بھر میں کووڈ-19 کا قہر جاری ہے، اس بیچ پوری دنیا میں بڑے ادارے متعدد ممالک کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ممالک بھی ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں۔ حال ہی میں بھارت نے ملیریا مریضوں پر استعمال ہونے والی دوا کو دنیا بھر کے متعدد ممالک میں ترسیل کیا ہے، یہ دوا ایک ایسی واحد دوا ہے جو کووڈ-19 سے لڑنے کے لیے اب تک سب سے کارآمد ثابت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details