اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گوا: عوام سے ساحلوں پر نہ جانے کی اپیل - ساحلوں پر نہ جائیں

ریاست میں اگلے دو دن کے دوران مانسون سے پہلے ہونے والی بارش کی توقع ہے۔ اس لیے بھارتی محکمہ موسمیات نے لوگوں کو ساحلوں پر نہ جانے کی گزارش کی ہے۔

گوا بیچس
گوا بیچس

By

Published : Jun 1, 2020, 7:21 PM IST

انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ یعنی بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں لوگ گوا میں ساحلوں پر نہ جائیں۔

حکام نے پیر کو بتایا کہ 'محکمہ موسمیات نے شمالی اور جنوبی گوا کے اضلاع کے علاقوں میں 45-55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے'۔

اس کے علاوہ درشٹی مرین فرم کی جانب سے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے، درشٹی مرین ایک نجی فرم ہے جسے حکومت کی جانب سے ساحلوں کی رکھوالی کا کام سونپا گیا ہے۔

فرم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے ریاست کے 105 کلو میٹر ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ ساحل پر باقاعدہ لال جھنڈے لگائے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ علاقہ تیراکی کے لئے خطرناک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details