گوا کے وزیراعلی پرمود ساونت، کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدورپا، مدھیہ پردیش کے شیوراج چوہان اور ہریانہ کے وزیراعلی منوہرلال کھٹر کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاست کے چوتھے وزیراعلی ہیں جو کورونا کی زد میں آئے ہیں۔
یدورپا اور چوہان وائرس کو مات دے چکے ہیں جبکہ کھٹر کا گروگرام کے میدانتا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
پرمود ساونت کورونا سے متاثر ڈاکٹرساونت نے خود کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’میں سبھی کو اطلاع کرنا چاہتا ہوں کہ میں کورونا پازیٹیو پایا گیا ہوں۔ مجھ میں کورونا کی علامت نہیں ہیں اور گھر پر ہی آئیسولیشن میں ہوں اور گھر سے ہی سبھی کام نمٹاتا رہوں گا۔
میری ان سبھی سے اپیل ہے جو بھی میرے رابطے میں آئے ہیں وہ سب لوگ ضروری احتیاط برتیں۔