ملک میں کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ،بدھ کی شام تک یہاں اس وبا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 1 ہزار 727ہوگئی ہے اور 28 ہزار 846 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ 7 لاکھ 59 ہزار 168 لوگ صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ملک میں گذشتہ دو دنوں کے دوران کورونا معاملات میں ایک لاکھ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔اس سے قبل اتوار کی رات کورونا کے معاملے گیارہ لاکھ سے تجاوز کرگئے تھے۔
وہیں صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے بدھ کی صبح جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 37 ہزار 724معاملات کیو تصدیق ہوئی جس سے متاثرین کی تعداد 11 لاکھ 92 ہزار 915 ہوگئی، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 648 سے بڑھ کر 28 ہزار 732ہوگئی ہے۔
اسی مدت میں 28 ہزار 472 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جسے ملاکر اب تک 7 لاکھ 53 ہزار 50لوگ کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ ملک میں ابھی کورونا انفیکشن کے 4 لاکھ 11 ہزار 133 فعال معاملات ہیں۔