اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انتخابات جیتنے کے لیے کورونا ویکسین کا لالچ دینا ملک کے ساتھ نا انصافی: این سی پی - corona vaccine to win elections is injustice

این سی پی ترجمان اور ریاستی وزیر نواب ملک نے کہا کہ بی جے پی نے بہار انتخابات جیتنے پر مفت کووڈ ویکسین لگانے کا جو نعرہ دیا ہے وہ پورے ملک کے ساتھ نا انصافی ہے

sdf
dsf

By

Published : Oct 24, 2020, 7:16 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں وزیر وقف نواب ملک نے پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے کہا کہ بہار انتخابات جیتنے کے لیے بی جے پی نے کورونا ویکسین فراہم کرانے کا لالچ دیا ہے، جو ملک کے ساتھ نا انصافی ہے۔

ویڈیو

انہوں نے مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'نمستے ٹرمپ' کے چکر میں مودی نے ملک کو مصیبت میں جھونک دیا۔

نواب ملک نے کہا کہ ٹرمپ کی محبت میں مودی نے پورے ملک کورونا وبا میں جھونک دیا، کروڑوں لوگ بے روزگار ہو گئے اور لاکھوں موت کے منہ میں چلے گئے اب کورونا کو سیاسی ہتھیار بنا کر عوام کو لالچ دیا جارہا ہے جو کسی بھی لحاظ سے مناسب نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details