ملک میں عام انتخابات کی آمد آمد ہے اور تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔
اسی دوران ریاست کرناٹک کے شہر بیدر حلقہ پارلیمنٹ سے کانگریس کے امیدوار ایشور کھنڈرے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت جھوٹے وعدوں پر مبنی حکومت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' کانگریس نے ہمیشہ سے ملک کی ترقی کے لیے کام کیا ہے اور آئندہ پارلیمانی انتخابات سچ اور جھوٹ کے درمیان جنگ ہے'۔
ایشور کھنڈرے نے کہا کہ آئندہ 2 اپریل بیدر میں ایک عظیم الشان انتخابی جلسہ ہوگا جس میں سینیئر کانگریس رہنما ملکا ارجن کھڑگے، سابق وزیراعلی سدا رمیا اور بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان کے علاوہ دیگر کئی سینیئر رہنما موجود ہوں گے۔
اس پریس کانفرنس کے ذریعے انہوں نے کہا کہ میں کانگریس ہائی کمان شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس حلقہ پارلیمنٹ کے لیے مجھے منتخب کیا۔