اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وجے دیوس پر فوجی سربراہ کا پاکستان کو انتباہ

کرگل وجے دیوس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے پاکستان کو سخت انتباہ کیا ہے۔

By

Published : Jul 26, 2019, 12:08 PM IST

وجے دیوس پر فوجی سربراہ کا پاکستان کو انتباہ، متعلقہ تصویر

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے خلاف کوئی جرات نہ کرے، انہوں نے کہا کہ پاکستان 1999 جیسی حرکت دوبارہ کرنے کی پھر سے کوشش نہ کرے۔

وجے دیوس پر فوجی سربراہ کا پاکستان کو انتباہ، متعلقہ ویڈیو

جنرل راوت نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر کہا کہ ہم پاکستان کی حقیقت سے واقف ہیں۔ اس لیے ہم اپنے بیان پر قائم ہیں۔ ہماری خفیہ ایجنسیوں نے پلوامہ میں جو کچھ ہوا تھا، اس کے مزید ثبوت دے دیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میک ان انڈیا کے تحت ہم نے بہت سے جدید ٹکنالوجی سے اسلحے بنائے ہیں۔ جدید دور کے ہتھیار اور ہیلی کاپٹرز بھی ہمارے پاس ہیں۔ ہماری فوج بھی ہمیشہ مستعد و تیار رہتی ہے اور ہم ہر طرح کی مدافعانہ قوت سے بھی لیس ہیں اس لیے ہماری طرف آنکھ اٹھانے کی کوئی جرات نہ کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details