اردو

urdu

By

Published : Oct 12, 2020, 2:49 PM IST

ETV Bharat / bharat

بنارس: گھروں میں نالے کا پانی داخل، معمولات زندگی مفلوج

ایک مقامی خاتوں چاندنی بتاتی ہیں کہ 'آلودہ پانی کے ساتھ زہریلے کیڑے مکوڑے بھی آ جاتے ہیں جس سے بچے خوف زدہ ہوجاتے ہیں'۔

gater waters in home no development work in jalali pura of varanasi
بنارس: گھروں میں نالے کا پانی، معمولات زندگی مفلوج

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس کو کیو ٹو شہر بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بنارس کو اسمارٹ سٹی کے زمرے میں بھی پیش کیا گیا۔

حالیہ دنوں میں آئے اعداد و شمار کے مطابق بنارس ملک کے ترقی یافتہ شہروں میں دکھایا گیا لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہی بیان کر رہے ہیں۔

بنارس: گھروں میں نالے کا پانی، معمولات زندگی مفلوج

بنارس کے جلالی پورہ علاقے سریاں میں ڈرینچ کا پانی لوگوں کے گھروں میں گھس گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہاں کے مقامی لوگ بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔


ایک مقامی باشندہ محمد سلیم نے بتایا ہے کہ 'اس علاقہ میں بنکروں کی اکثریت رہتی ہے۔ یہاں کے گھروں میں پانی گھسنے سے پاور لوم ڈوب چکا ہے۔ کاروبار بند ہوچکے ہیں اور پینے کے لیے صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے'۔

ویڈیو

ایک اور باشندہ نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ 'بوڑھے، بچے اور خواتین مختلف بیماریوں سے پریشان ہیں'۔

ایک مقامی خاتوں چاندنی بتاتی ہیں کہ 'آلودہ پانی میں زہریلے جانور بھی دیکھتے ہیں جس سے بچے خوف زدہ ہوجاتے ہیں'۔

چاندنی سمیت متعدد لوگوں کے گھروں میں پانی بھرا ہوا ہے جو نہ صرف بیمار ہورہے ہیں بلکہ فاقہ کشی پر بھی مجبور ہیں۔

بنارس: گھروں میں نالے کا پانی، معمولات زندگی مفلوج

علاقائی لوگوں کے مطابق یہ پانی ہر برس بھرتا ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے.

اس وارڈ کے کونسلر حاجی اوقاص انصاری نے کہا کہ 'ریلوے انتظامیہ سے اجازت لے لی گئی ہے بہت جلد کام شروع ہوجائے گا اور لوگوں کو راحت ملے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details