ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کرناٹک میں فکی کی یونٹ سے خطاب کرتے ہوئے نتن گڈکری نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے مندی کی شکار معیشت کو حکومت کے اقتصادی اقدامات سے یقینی طور پر رفتار ملے گی۔
حکومت نے چھوٹی صنعتوں کی تعریف میں تبدیلی کردی ہے جس سے ان کا دائرہ کار بڑھ گیا ہے۔ چھوٹی صنعتوں کو سرمایہ فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن پورٹل سے ایسی صنعتوں کی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو چھوٹے تاجروں کے بقایہ جات کی ادائیگی کرنے کے لئے ہدایت دینی چاہئے۔ اس سے چھوٹی صنعتوں کو سرمایہ ملے گا۔