گذشتہ دنوں وزیراعظم مودی اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد جی-20 کے رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے دنیا کی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کی مشترکہ کوششوں پر بات کی تھی۔ مودی نے آسٹریلیائی وزیراعظم اسکاٹ موریسن سے بھی اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا گیا ہے اور اس وبا سے اب تک تقریباً 168 ممالک میں 21 ہزار 295 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔