بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک نے کورونا وائرس (كووڈ -19) وبا سے متاثر دنیا کے غریب ممالک کے لئے عبوری قرضہ فراہم کرنے کے جی -20 گروپ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
جی -20: متاثر غریب ممالک کی مدد کا فیصلہ - G-20
جی -20 ممالک کا کورونا سے متاثر غریب ممالک کی مدد کا فیصلہ قابل ستائش
جی -20: متاثر غریب ممالک کی مدد کا فیصلہ
عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ میلیاس اور آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جور جیوا نے بدھ کے روز ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ' یہ ایک تیزی سے کام کرنے والی پہل ہے، دنیا کے غریب ممالک کے لاکھوں لوگوں کی زندگی اور ذریعہ معاش کو محفوظ رکھنے میں بہت مدد کرے گی ۔
انہوں نے کہاکہ' ہم اس قرضہ کی پہل کی حمایت کرتے ہیں اور ہم غریب ممالک کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لئے پر عزم ہیں'۔