ان چار تیز گیند بازوں میں خلیل احمد کے علاوہ اویس خان، نودیپ سینی اور دیپک چہر کا نام شامل ہے۔
عالمی کپ کے لیے چاراضافی تیز گیند بازوں کا انتخاب - عالمی کپ
انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ کے لیے بھارت کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے، اس 15 رکنی ٹیم کےعلاوہ بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے خلیل احمد سمیت 4 تیز گیند بازوں کو بھی 15 رکنی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
متعلقہ تصویر
یہ گیند باز انگلینڈ میں بھارتی بلے بازوں کو مشق کرنے میں مدد کریں گے۔
یہ چاروں تیز گیند باز آئی پی ایل میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
دیپک چہر اور نودیپ سینی نے ابھی تک کافی متاثر کیا ہے جبکہ خلیل اور اویس کو زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔