سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما جسونت سنگھ کا آج انتقال ہوگیا ۔ ان کی وفات پر وزیر اعظم نریندر مودی، راج ناتھ سنگھ سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے اظہار تعزیت کی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جسونت سنگھ کے انتقال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 'جسونت سنگھ جی نے ہمارے ملک کے پہلے ایک جوان کے طور پر اور بعد میں سیاست سے وابستہ ہو کر طویل عرصے تک ملک کی خدمت کی۔