اردو

urdu

سابق صدر پرنب مکھرجی کی حالت نازک

By

Published : Aug 11, 2020, 4:57 PM IST

سابق صدر پرنب مکھرجی کو 10 اگست کو صبح دہلی کینٹ کے آرمی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ دوران علاج پتہ چلا کہ ان کے دماغ میں بڑی مقدار میں خون جما ہوا ہے جس کے بعد ان کی سرجری کی گئی سرجری کے بعد ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

سابق صدر پرنب مکھرجی کی حالت تشویشناک
سابق صدر پرنب مکھرجی کی حالت تشویشناک

قومی دارالحکومت دہلی کے آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل (آر اینڈ آر) اسپتال انتظامیہ کے مطابق سابق صدر پرنب مکھرجی کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ہے۔ اس سے ایک دن قبل ان کے دماغ کی سرجری کی گئی تھی۔

سابق صدر پرنب مکھرجی نے پیر کو ٹویٹ کیا تھا کہ 'میں دوسری بیماری کی وجہ سے ہسپتال گیا تھا، جہاں کووڈ-19 کی جانچ کی گئی جس میں کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔'

مزید پڑھیں:

سابق صدر پرنب مکھرجی وینٹیلیٹر پر

ہسپتال کی جانب سے جاری میڈیکل بلیٹن میں کہا گیا کہ 'سابق صدر پرنب مکھرجی کو 10 اگست 2020 کو نازک حالت میں دہلی چھاؤنی کے آرمی آر اینڈ آر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال میں کیے گئے طبی معائنے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کے دماغ میں بڑی مقدار میں خون جما ہوا ہے ، جس کے بعد ان کی لائف سیونگ سرجری کرائی گئی۔ سرجری کے بعد بھی، ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details