مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب سیمی کے سابق صدر ڈاکٹر شاہد بدر کو گزشتہ شب گجرات پولیس نے گرفتار کیا تھا جبکہ کورٹ نے انہیں ضمانت دے دے ہے، ان کی گرفتاری کے دوران مقامی افراد اور شاہد بدر فلاحی کے حامیوں نے اس گرفتاری کی زبردست مخالفت کی۔
قانونی پیچیدگیوں کے سبب گجرات پولیس انہیں گرفتار کر کے لی جانے میں ناکام رہی کیونکہ ان کے وکلاء نے ٹرانذٹ ریمانڈ کے بعد ہی انہیں گجرات لے جانے کا مطالبہ کیا، شاہد بدر فلاحی کی اس اچانک گرفتاری سے پورا ضلع ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔
تفصلات کے مطابق سنہ 2001 میں ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے خلاف گجرات کے ضلع کچھ کے بھج میں دفعہ 353 اور 142 کے تحت ملک سے بغاوت اور سرکاری کام کاج میں رخنہ انداذی کا مقدمہ درج کیا تھا۔