گوا اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر اور سابق وزیر وکٹوریا فرنانڈیز کا گذشتہ روز ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔جو کہ 85 برس کی تھیں،اور لمبے عرسے سے بیمار تھیں۔
اہل خانہ کےمطابق وہ کابینی وزیر بھی تھیں، اور وہ زراعت، ماہی پروری، سیاحت، خواتین اور بچوں کی وزارت سنبھال چکی ہیں۔
فرنانڈیز8 جولائی 2005 سے 8 جون 2007 تک اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکررہ چکی تھیں، اور چاربارسانتا کروزسے ایم ایل اے بھی رہی ہیں۔
انہوں نے ریاست میں بڑے پیمانے پر عوام کی فلاح وبہبود، نوجوانوں کی ترقی اور خواتین اور بچوں کے مسائل کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتی تھی۔
گوا کی کونکنی زبان کو ریاستی سطح پر سرکاری زبان کا درجہ دلانے کے لئے سبھی تحریکوں میں حصہ لیا تھا۔