ٹڈیوں کے حملے کے خدشات کے تعلق سے بہار حکومت نے بھی اپنی تیاری شروع کردی ہیں، بہار اگریکلچرل یونیورسٹی اس کے تدارک کے لیے ڈرون سے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کی صلاح دی ہے جبکہ کسان بھی منظم طریقے سے اونچی آواز سے ٹڈی دَل کو بھگا سکتے ہیں۔
اس درمیان زرعی وزارت نے ٹِڈیوں پر قابو پانے کی قابلیت کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی 55گاڑیوں کی خریدی کا حکم دیا ہے، ٹڈیوں پر قابو پانے والی تنظیموں کے پاس وافر ذخائر(53 ہزار لیٹر ملاتھین)ہے.
اگریکلچرل میکانائزیشن سے متعلق سب مشن کے تحت، راجستھان کے لیے 2 کروڑ 86 لاکھ روپے کی لاگت سے 800 ٹریکٹر اسپرے کی مدد منظور کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں، ٹریکٹرز، چھڑکاؤ آلات، سیفٹی یونیفارم، اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کی خرید اور تربیت کے لیے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے گجرات کے لیے بھی جاری کئے گئے ہیں۔