برٹش میڈیکل جرنل کے تین محققین نے مجموعی طور پر کہا ہے کہ 'کورونا کے علاج کے ساتھ تمام ممالک کو زیادہ سے زیادہ کمزور لوگوں اور کمسن بچوں پر توجہ دینی چاہئے'۔
ان کا کہنا ہے کہ 'بیشتر کمزور لوگ اور بچے معاشرے کے غریب ترین طبقوں سے وابستہ ہیں۔ ان کی مجموعی طور پر بہتری کی شدید ضرورت ہے'۔
انہوں نے برٹش میڈیکل جرنل کی ایک نئی تحقیق میں کہا ہے کہ 'غربت کے ساتھ مل کر موجودہ غیر مواصلاتی بیماریوں نے کووڈ 19 کو 'ایک صحت کاطو فان' بنا دیا ہے'۔