کرشنا ندی کے قریب نارائن پور بسوا ساگر سے پانی کے اخراج کے بعد یادگیر ضلع میں اس وقت سیلاب کی صورتحال بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
کرشنا بھاگیہ جل نگم لمیٹیڈ کے عہدیداران نارائن پور بسواساگر سے پانی کے اخراج میں تخفیف کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود ان دنوں یادگیر میں سیلابی صورتحال میں بدستور اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔