یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آج دوپہر ایم ڈی 11 طیارہ 14/32 رن وے پر اترا۔ بعد میں طیارے کو رن وے سے دور لے جایا گیا لیکن چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پرواز آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔
ممبئی سے کچھ وقت کے لئے پروازیں ملتوی
ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے کچھ وقت کے لئے پروازوں کو ملتوی کر دیا گیا کیونکہ فیڈیکس کارگو کا بنگلورو سے آنے والا طیارہ بدھ کی دوپہر کو رن وے سے پھسل گیا۔
ممبئی سے کچھ وقت کے لئے پروازیں ملتوی
اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے،تاہم ہوائی اڈے کے حکام نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد طوفان نسرگ اور بارش کی وجہ سے ممبئی ایئرپورٹ سے 2.30 سے سات بجے کے درمیان تمام پروازوں کے آپریشن کو معطل کر دیا گیا ہے۔