یہ معاملہ مكتیشور تھانہ کا ہے۔ پولیس کو اطلاعات مل رہی تھیں کہ مكتیشور تھانہ کے پربڑا میں ہائی لینڈ نامی کاٹیج کے مکان نمبر 202 میں راج بیر ہڈا کے بیٹے کو کورونا کا انفیکشن ہوا ہے اور وہ جانچ کے بغیر كاٹیج میں رہ رہا ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل کمار مینا نے اس معلومات کو سنجیدگی سے لیا اور مكتیشور کے تھانہ انچارج کلدیپ سنگھ کو اس کی جانچ کرنے کی ہدایات دیں۔
افواہ پھیلانے والے پانچ افراد کے خلاف کارروائی
اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع میں کورونا انفیکشن کے تعلق سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی گمراہ کن معلومات کے معاملے میں پولیس نے پانچ افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے سبھی پر 10-10 ہزار روپے کا چالان کیا ہے۔ ساتھ ہی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کا ایک پیغام بھی دیا ہے۔
افواہ پھیلانے والے
تھانہ انچارج کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کرائی گئی تو افواہ جھوٹی ثابت ہوئی۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم پانچ افراد کھڑک سنگھ، یشونت سنگھ ، پون بھاردواج ، دیوان سنگھ اور راہل نیال پر افواہ پھیلانے کے الزام میں دس دس ہزار کا چالان کیا ہے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں کو سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے۔