اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد میں پہلی مرتبہ وائلڈ لائف فلم فیسٹیول کا انعقاد

جنوبی بھارت کے شہرحیدرآباد میں پہلی مرتبہ امریکہ کا مشہور جیکسن ہول وائلڈ لائف فلم فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔

Hyderabad

By

Published : Mar 7, 2019, 3:14 PM IST

یہ تین روزہ فیسٹیول ہوگا جس کا اہتمام حیدرآباد ٹائیگر کنزرویشن سوسائٹی اور اناپورنا انٹرنیشنل اسکول آف فلم پلس میڈیا کی جانب سے کیاجارہا ہے ۔

جیکسن ہول وائلڈ لائف فیسٹیول کا اہتمام دو سال میں ایک مرتبہ امریکہ کے یومنگ میں کیا جاتا ہے۔

اس فیسٹیول میں دنیا بھر کے منتخب فلموں کی نمائش کی جائے گی ۔یہ نمائش شیوا پرویو تھیٹر اے آئی ایس ایف ایم بنجاراہلز حیدرآباد میں کی جائے گی جو تلگودیشم کے ہیڈکوارٹرس کے قریب ہے۔ہر دن فلم کی نمائش کے بعد فلموں اور وائلڈ لائف کے تحفظ کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیاجائے گا۔اس فیسٹیول میں داخلہ مفت رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details