اردو

urdu

بھارت: پہلی بارایک دن میں کورونا کے 26 ہزار سے زائد کیسز

By

Published : Jul 10, 2020, 9:54 PM IST

Updated : Jul 10, 2020, 10:09 PM IST

ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 506 کیسز سامنے آئے، جو اب تک ایک دن میں سب سے زائد ہیں۔

corona
کورونا

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26 ہزار 506 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 93 ہزار 802 ہو گئی ہے۔

اس سے ایک روز قبل ہی سب سے زائد 24 ہزار 879 کیسز سامنے آ ئے ہیں۔

کورونا متاثرین کی تفصیلات

کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھ رہے کیسز کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 19135 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جن کو ملا کرمجموعی 495513 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

فی الوقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 276685 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 475 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی تعداد 21604 ہوگئی ہے۔

کورونا وبا سے سب سے زائد متاثر مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6875 کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد 230599 ہوگئی اور 219 افراد ہلاک ہوگئے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 9667 ہوگئی۔ ریاست میں 127259 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

انفیکشن کے معاملے میں دوسرے مقام پر پہنچنتے ہی تامل ناڈو میں متاثرین کی تعداد 1.25 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4231 بڑھ کر 126581 ہوگئی ہے اور اسی دوران 65 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی بڑھ کر 1765 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 78161 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

Last Updated : Jul 10, 2020, 10:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details