اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لوک سبھا انتخابات: پہلے مرحلے کی پولنگ جاری - سکیورٹی

پہلے مرحلے میں18ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی 91 نشستوں پر آج صبح سات بجے سے سخت سکیورٹی کے درمیان پولنگ جاری ہے۔

پہلے مرحلے کی پولنگ شروع

By

Published : Apr 11, 2019, 7:26 AM IST

Updated : Apr 11, 2019, 9:41 AM IST

پارلیمنٹ کی 543 سیٹوں میں سے 91 نشستوں پر ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

پہلے مرحلے کی پولنگ شروع

آج جن ریاستوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ان میں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، میگھالیہ، اتراکھنڈ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، لکشدیپ، انڈومان و نکوبار جزیرہ اور تلنگانہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ آسام، بہار، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، مہاراشٹر، منی پور، اڈیشہ، تریپورہ، اترپردیش اور مغربی بنگال کی بھی چند سیٹوں پر پولنگ ہورہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اکثر پارلیمانی حلقوں میں صبح سات بجے سے شام میں چھہ بجے تک پولنگ ہوگی۔حالانکہ ماؤنوازوں سے متاثرہ علاقوں اور شمال مشرقی ریاستوں میں صبح سات بجے سے شام پانچ اور چار بجے تک پولنگ ہوگی۔

Last Updated : Apr 11, 2019, 9:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details