دراصل یہ آگ پہلی اور دوسری منزل سے شروع ہوئی جہاں پلاسٹک کا سامان اور ردی پڑے تھے۔
ہارلے ڈیوڈسن کمپنی میں آتشزدگی
نئی دہلی کے موتی نگر علاقے کے راما روڈ پر واقع ہارلے ڈیوڈسن کی ایک کمپنی میں گذشتہ دیر شب اچانک آگ لگ گئی۔ واقعے کے بعد مختلف فائر اسٹیشنوں سے لگ بھگ 25 فائر ٹینڈر پہنچے اور صبح 6 بجے کے قریب بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
تیسری منزل پر ایک ریستوراں اور کلب تھا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ فائر ٹیم کو اطلاع ملنے کے بعد آگ بجھانے کیلئے مختلف فائر اسٹیشنوں سے لگ بھگ 25 فائر ٹینڈر لگائے گئے اور پھر صبح 6 بجے کے قریب آگ پر قابو پالیا گیا
تاہم ، یہ معلوم ہوا کہ جن لوگوں کو بچایا گیا وہ کلب میں آئے تھے۔ لیکن کرفیو کے باوجود کلب کیسے کھلا ہوا تھا اور لوگ یہاں تک کیسے پہنچے اس پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس کے لئے پولیس اور ایم سی ڈی کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ آگ لگنے سے کوئی زخمی نہیں ہوا شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا امکان بتایا جارہا ہے۔