اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جئے شری ایگرو انڈسٹری میں بھیانک آگ - حصص کے ذریعہ محدود کمپنی

جئے شری ایگرو انڈسٹریز لمیٹڈ ایک غیر سرکاری کمپنی ہے۔ جو 28 مارچ 1983 میں قائم ہوئی۔ یہ ایک عوامی غیر لسٹ شدہ کمپنی ہے اور اسے 'حصص کے ذریعہ محدود کمپنی' کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔

fire breaks out at jai shree agro industry in vadodara
جئے شری ایگرو انڈسٹری میں بھیانک آگ

By

Published : Jun 20, 2020, 2:29 PM IST

گجرات کے شہر وڈوڈرا میں واگھوڈیا جی آئی ڈی سی میں واقع جئے شری ایگرو انڈسٹری میں آگ لگ گئی۔ صبح سویرے سالوینٹ پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور پورا پلانٹ شعلوں کی لپیٹ آگیا۔

ویڈیو

تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

واگوڈیا اور وڈوڈرا کے فائر ٹینڈر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ جئے شری ایگرو انڈسٹریز لمیٹڈ ایک غیر سرکاری کمپنی ہے۔ جو 28 مارچ 1983 میں قائم ہوئی۔ یہ ایک عوامی غیر لسٹ شدہ کمپنی ہے اور اسے 'حصص کے ذریعہ محدود کمپنی' کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔

اس کمپنی کی آخری سالانہ عمومی میٹنگ (اے جی ایم) 30 ستمبر 2006 کو ہوئی تھی۔ کمپنی نے کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) کے مطابق 31 مارچ 2006 کو اپنے مالی اعدادوشمار کی تازہ پیش رفت کی تھی۔

جئے شری ایگرو انڈسٹریز لمیٹڈ گذشتہ 37 برسوں سے بڑی حد تک بزنس سروسز میں نمایاں کام کررہی ہے۔

بورڈ کے موجودہ ممبران اور ڈائرکٹر نند کشور اگروال، ابھینو گپٹا اور کنانک اگروال ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details