اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانگریس رہنما سیلیش پانڈے کے خلاف ایف آئی آر درج - Chhatis garh

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بلاس پورمیں کورونا وائرس کے پیش نظر 144 نافذ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کا ہجوم نہ ہو۔ اس بیچ کانگریس پارٹی کے رہنما سیلیش پانڈے کے خلاف ایف آئی آر درج کرایا گیا ہے۔

کانگریس پارٹی رہنما سلیش پانڈے کے خلاف ایف آئی آر درج
کانگریس پارٹی رہنما سلیش پانڈے کے خلاف ایف آئی آر درج

By

Published : Mar 30, 2020, 9:11 AM IST

اطلاع کے مطابق اپنی رہائش گاہ کے باہرراشن تقسیم کرانے کے سبب بھیڑ جمع کرنے کی پاداش میں ان پرسی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی دفعہ 188 اور 279 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

ایڈیشنل ایس پی اوپی شرما نے بتا یا کہ' بڑی تعداد میں لوگ رکن پارلیمان کے گھر کے باہرراشن کے لیے جمع تھے جن کی تعداد تقریبا ہزاروں میں تھی'۔

کانگریس پارٹی رہنما سلیش پانڈے کے خلاف ایف آئی آر درج

اس تعلق سے سیلیش پانڈے کا کہنا ہے کہ' میں نے لوگوں کو آنے کو نہیں کہا ہے اور لوگ ان جگہوں پر جمع ہوئے تھے جہاں کرفیو میں نرمی ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ 'ایسے حالات میں کسی کی مدد کرنے میں کیا برائی ہے'۔

مزید پڑھیں:'کورونا وائرس سے مقابلہ جنگ کی طرح ہے'


انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ' اس کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ پولیس نے یہ کارروائی کیوں کی۔'

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پورے بھارت کو لاک ڈوؤں کیا گیا ہے۔ وہیں چیف منسٹر بھوپیش بگھیل کی زیرقیادت حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی ہے۔

دوسری طرف ریاست کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدیورپا کل ہی ایک شادی کی تقریب میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے گروپ فوٹوز بھی کھنچوائے اور لوگوں کے ساتھ بھیڑ میں نظر آئے لیکن ان کے خلاف ابتک کسی طرح کی کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details