اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ووٹروں کو ناشتہ کرانے پر رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ - breafast party for voter in katihar

ابھی بہار میں صرف آخری مرحلے کی ووٹنگ ہونا باقی ہے۔ اس مرحلے میں زیادہ سے زیادہ پولنگ سیمانچل کے علاقے میں ہوگی۔

ووٹروں کو ناشتہ کرانے پر رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ
ووٹروں کو ناشتہ کرانے پر رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ

By

Published : Nov 5, 2020, 1:48 PM IST

ضلع کٹیہار کے کدوا اسمبلی نشست سے عظیم اتحاد کے امیدوار اور کانگریس کے رکن اسمبلی شکیل احمد خان کے ایف ایس ٹی کی ٹیم نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے بابت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ وہ رائے دہندگان کو چائے اور ناشتہ کرا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تیجسوی نے کہا: میں نے جھکنا نہیں سیکھا

شکیل احمد خان کی جانب سے رائے دہندگان کو چائے اور ناشتہ کرائے جانے کی خبر مقامی ایف ایس ٹی کی ٹیم کو لگی، ویڈیو فوٹیج کی تحقیقات کرائے جانے کے بعد تعینات مجسٹریٹ منیش کمار نے مقامی ڈنڈکھیرا پولیس اسٹیشن میں ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر مقدمہ درج کرایا ہے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ملزم کانگریس کے رکن اسمبلی پر یہ دوسری ایف آئی آر ہے۔ اس سے قبل بلیا بیلون پولیس اسٹیشن میں 20 اکتوبر کو ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس میں تمام ووٹرز کو بغیر اجازت آم کے باغ میں ایک دن کا کھانا کھلایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details