کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ گھر پر ہی رکیں، لیکن کـچھ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ایسے میں ریاست بھر میں پولیس نے 22 افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کیس - chattisgarh news
ریاست چھتیس گڑھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور سفر کی جانکاری چھپانے کے الزام میں 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کیس
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک بارہ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 64 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا ڈھائی لاکھ افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے تین ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 77 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 272 ٹھیک ہو چکے ہیں۔
TAGGED:
chattisgarh news