اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فلم 'کبیر سنگھ' کمائی میں سب سے آگے - اداکار

کبیر سنگھ ایک شارٹ ٹیمپرڈ سرجن کی کہانی ہے، جو خود کو تباہی کے راستے پر لے جاتا ہے، اور شراب نوشی میں مبتلا رہتا ہے۔

فلم 'کبیر سنگھ' کمائی میں سب سے آگے

By

Published : Jul 4, 2019, 6:30 PM IST

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی فلم 'کبیر سنگھ' نے سلمان خان کی فلم 'بھارت' اور وکی کوشل کی 'اڑی' کو کمائی کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فلم کو ریلیز ہوئے 13 دن ہو چکے ہیں اور اب تک 'کبیر سنگھ'نے 200 کروڑ کی کمائی کر لی ہے۔ جبکہ فلم 'بھارت' نے 14 دنوں میں 200 کروڑ اپنے نام کیے تھے اور ' اٰڑی' نے 28 دنوں میں۔

حال ہی میں ریلیز ہوئی 'آیوشمان کھورانہ' کی فلم' آرٹیکل 15 ' کو یہ فلم سخت ٹکر دے رہی ہے۔

فلم کے بارے میں مختلف ریویز ملے تھے، فلم نے اب تک 206 اعشاریہ 48 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔

انڈین فلم کریٹیک 'ترن آدرش' نے ٹویٹ پیغام میں لکھا ہے کہ 'فلم کبیر سنگھ نے دو ہفتوں میں ہی 200 کروڑ کا آنکڑا پار کر لیا ہے'۔

کبیر سنگھ تیلیگو فلم 'ارجن ریڈی' کی ریمیک ہے۔ ارجن ریڈی میں ویجے دیوراکونڈا اور شالینی پانڈے نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

کبیر سنگھ ایک شارٹ ٹیمپرڈ سرجن کی کہانی ہے، جو خود کو تباہی کے راستے پر لے جاتا ہے، اور شراب نوشی میں مبتلا رہتا ہے۔

اس فلم کو بھشین کمار، مراد کھیتانی، کریشن کمار اور اشون واردے نے پروڈیوز کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details