ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر آج پارٹی کارکنوں کے لئے فلم چھپاک کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا، جس کے لیے لکھنؤ میں ایک سنیما ہال بک کیا گیا ہے۔
'فلم چھپاک' مختلف سینیما گھروں میں آج ریلیز ہوگی اطلاع کے مطابق جے این یو میں طلبا پر ہوئے پرتشدد معاملے میں خاموش احتجاج درج کرانے آئیں دیپیکا پڈوکون کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹوئٹر فیس بک سمیت مختلف سوشل میڈیاسائٹ پر ان کی اس آمد کو لوگوں نے آنے والی اپنی 'فلم چھپاک'کا پرومشن بتایاتھا۔
مزید پڑھیں: ممبئی: اعلیٰ پولیس افسر پر الزام لگانے والی لڑکی لاپتہ
ایک طرف مسلسل ان کی اس فلم کی مخالفت کی گئی ہے وہیں مختلف پارٹیوں نے اپنے اپنے ریاست کے سنیما گھروں میں اس فلم سے ٹیکس ہٹالیا ہے، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ، چھتییس گڑھ کے وزیر اعلی بھپیش بگھیل نے بھی اپنے ٹوئٹ پر لکھا ہے کہ وہ اس فلم پر ٹیکس نہیں لگائیں گے جس کی وجہ سے اب سستی قیمت پر فلمیں دکھائی جا سکیں گی۔
'فلم چھپاک' مختلف سینیما گھروں میں آج ریلیز ہوگی 'فلم چھپاک' مختلف سینیما گھروں میں آج ریلیز ہوگی