ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے درمیان سے گزرنے والی سی سی کینال سوکھی پڑی ہے، 23 کلومیٹر کا رقبہ کور کرنے والی اس نہر کے دونوں جانب گیہوں کے کھیت بوئے جارہے ہیں۔ ان کھیتوں کو پانی کی فوری ضرورت ہے۔ پانی نہ ملنے کی صورت میں گندم کی پیداوار پر براہ راست اثر ہوگا۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ نہروں میں پانی کے ساتھ ساتھ صفائی کی بھی سخت ضرورت ہے۔ ایک کسان نے بتایا کہ پانی آئے دو ماہ سے زیادہ ہوگئے، پانی کے بغیر کھیت خراب ہوجائے گا۔