آندھراپردیش میں ایک ہی دارالحکومت کی تحریک سے وابستہ ایک اور کسان کی موت ہوگئی ہے۔امراوتی کے تُلورو منڈل کے مندڈم میں 80سالہ کسان ایم راما راو کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
انہوں نے تلگودیشم دورحکومت میں اعلان کردہ نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کے لئے 20ایکڑ اراضی دی تھی تاہم ریاست میں جگن موہن ریڈی زیرقیادت وائی ایس آرکانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد ریاست میں ایک کے بجائے تین دارالحکومتوں کا اعلان کیاگیا جس کے خلاف امراوتی کے کسان تقریبا400دنوں سے تحریک چلارہے ہیں۔