محکمہ موسمیات کے مطابق فانی 4 مئی تک اڑیسہ کے ساحل سے ٹکراسکتا ہے۔ اس کے لیے بھارت میں پہلے سے ہی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔
بھارتی بحریہ کی طرف سے فانی طوفان سے نمٹنے کے لیے ہر طرح کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ اس کے لیے بحریہ کے بڑے جہاز سمندر میں تعینات ہوں گے، جن میں اس طوفان سے نمٹنے کے لیے ہر طرح کی ضروری اشیا موجود رہیں گی، نیوی کے ان جہازوں میں غوطہ خوروں کی ٹیم، ڈاکٹرز، ربرکی چھوٹی کشتی اور راحتی سامان ہوں گے۔
فانی طوفان کے آنے سے قبل ہی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ساحل پر رہنے والے لوگوں کو پہلے ہی اس سے متعلق خطرے کی جانکاری دی جاچکی ہے۔