اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امول کمپنی کا نقلی مسکا فروخت کرنے والا گروہ حراست میں - مسکا

کرائم برانچ نے گوتم موہن شرما اور سندیش رامچندر کو گرفتار کر تفتیش کی شروعات کر دی ہے پولیس اس سلسلے میں یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ یہ بناؤٹی مسکا وہ کہاں تیار کر تے تھے ۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 5, 2020, 8:13 PM IST

ممبئی کرائم برانچ نے امول کمپنی کے نقلی برانڈ تیار کر کے بازار میں فروخت کر نے والے ایک ایسے گروہ کا انکشاف کیا ہے، جو ممبئی میں امول مسکا لے کر پونہ سے ممبئی آئے تھے۔ ان کے قبضے سے کرائم برانچ نے امول کمپنی کے نقلی برانڈ کے باکس بھی برآمد کئے ہیں

ویڈیو

کرائم برانچ کی اندھیری یونٹ کو امول مسکا تیار کرنے سے متعلق اطلاع ملی تھی اس پر تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ باندرہ میں مسکا لے کر آئے ہیں جس پر کرائم برانچ نے جال بچھا کر پونہ سے ممبئی آنے والے پونہ کے رہنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ساتھ ہی مسکے کا نقلی مال بھی ضبط کر لیا ہے۔

کرائم برانچ نے امول کمپنی کے منیجر اجئے دیشمکھ کی شکایت پر معاملہ درج کر کے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے

کرائم برانچ نے گوتم موہن شرما اور سندیش رامچندر کو گرفتار کر تفتیش کی شروعات کر دی ہے پولیس اس سلسلے میں یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ یہ بناؤٹی مسکا وہ کہاں تیار کر تے تھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details