27 اگست 1995 میں ایناڈو نے اردو زبان سمیت بھارت کی مختلف زبانوں میں چینیل لانچ کیا تھا، ای ٹی وی کی اس پیش رفت کے ساتھ ہی نیوز چینلز کے ایک نئے دور کا آغاز ہوتا ہے۔
ای ٹی وی کی سلور جبلی کی پرشکوہ تقریب کا انعقاد رامو جی فلم سٹی میں ہی کیا گیا۔ جس میں راموجی گروپ کے چیئرمین و پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ رامو جی راؤ، ای ٹی وی بھارت کے سی ای او کے باپی نیڈو چودھری، فلم سٹی کے ہدایتکار رام موہن راؤ اور ای ٹی وی بھارت کی ڈائرکٹر سی بریہتھی سمیت متعدد شخصیات کی شرکت نے اس تقریب کو تاریخی بنا دیا۔
اس شاہانہ تقریب میں جنوبی بھارت کے معروف اداکار چرنجیوی نے کہا کہ' بھارتی ٹیلی ویژن میں انقلاب برپا کرنے اور 24x7 چینل کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا سہرا رامو جی راؤ کو ہی جاتا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر رامو جی راؤ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' وہ ہمارے رہنما ہیں اور ہمارے والد کے قائم مقام ہیں۔ ای ٹی وی کی 25 سالہ کامیاب تاریخ کے پیچھے ان کی بے لوث خدمات، کوششیں، استقامت اور لگن شامل ہے۔ میں اس سے قبل بھی ای ٹی وی کی پہلی اور بیسویں برسی کی تقریبات کا خصوصی مہمان تھا۔ مجھے آج 25 ویں برسی کی تقریبات کا حصہ بننے کا ایک بار پھر اعزاز حاصل ہوا جس کے لیے میں ایبینس فیملی کا شکرگزار ہوں۔
اس موقع پر ایک اور معروف اداکار ناگا ارجن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ' آج ای ٹی وی بھارت نے اپنے پچیس برس مکمل کر لیے ہیں، سنہ 1995-96 کے دوران ای ٹی سے نشر ہونے والے چنندہ پروگراموں کو میں دیکھتا تھا۔ ان میں میرا سب سے پسندیدہ پروگرام' پاڈروتھا تیاگ'ہے، ان دنوں فلمی گانے دیکھنے کے لیے آسانی سے دستیاب نہیں تھے اس کی وجہ سے میں ای ٹی وی کے میوزک شو کے ہر ایپی سوڈ کو بڑے اہتمام کے ساتھ دیکھتا تھا، مزید یہ کہ خبروں کے لیے آج بھی ای ٹی وی سے بڑا کوئی ماخذ نہیں ہے۔ اس کا اپنا ایک الگ معیار ہے۔
معروف اداکار پون کلیان نے ای ٹی وی کے 25 برس مکمل ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار اس الفاظ میں کیا ' میری تمنا ہے کہ جس طرح ای ٹی وی نے بہت سارے مشہور ایوارڈز جیتے ہیں۔ اسی طرح وہ اپنی گولڈن جبلی بھی منائے'۔
معروف فلم باہوبلی کے ہدایتکار راجامولی نے بھی ای ٹی وی کے 25 سال مکمل ہونے پر دل گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ' سب سے پہلے میرا نام پردہ سیمیں پر 'سرینتھی نواسم' کے ہدایتکار کے طور پر پر چمکا۔ ای ٹی وی نے معیار پر زور دیا۔ لوگ کسی بھی خبر کی حقیقت جاننے کے لئے آج بھی ای ٹی وی پر ہی اعتماد کرتے ہیں اور یہی ای ٹی وی کی سب سے بڑی کامیابی ہے'۔