اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت - شمال مشرق کے علاقوں کو سیاحت سے جوڑنے اور وہاں سیاحوں کو فروغ دینے کی کوشش

وزیر برائے سیاحت و ثقافت پرہلاد سنگھ پٹیل نےمودی حکومت کی پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزارت سیاحت و ثقافت کے توسط سے آئندہ کے عملی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت

By

Published : Aug 14, 2019, 1:37 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 11:44 PM IST

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ متعدد نکات پر خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ دنوں میں نریندر مودی کی منشا کے مطابق سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کس طرح کام کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 منسوخ کیے جانے کے بعد لداخ میں سیاحت کا امکان زیادہ بڑا ہے۔ انہی امکانات کو تلاش کے لیے وہ آئندہ دنوں میں یہاں کا دورہ کریں گے۔

مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت
انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرق کے علاقوں کو سیاحت سے جوڑنے اور وہاں سیاحوں کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔ پورے ملک میں سیاحت کے بے پناہ امکانات ہے جس کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت کے توسط سے کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے سنسکرت سے وابستہ مندروں اور یادگاروں کی توسیع کرکے وہاں رات کو سیاحت کو فروغ دینے کے عملی منصوبے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ پورے ملک میں سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے کے ساتھ ان جگہوں کو بھی ملک کے ساتھ دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 11:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details