اردو

urdu

By

Published : Feb 29, 2020, 5:47 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:36 PM IST

ETV Bharat / bharat

نورِ خواجہ: خواجہ کے درگاہ سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی پیشکش

خواجہ اجمیریؒ کے مزار کو غسل دینے کے ساتھ ہی صندل کی محفل ہوتی ہے اور محفل سماع کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

تصویر
تصویر

ہزاروں بادشاہ آئے ہزاروں سلطنت بدلی

نہ بدلی ہے نہ بدلے گی حکومت میرے خواجہ کی

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے 808 ویں عرس کا آغاز ہو چکا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے لاکھوں کی تعداد میں خواجہ کے دیوانے اجمیر کا رخ کر رہے ہیں۔

ویڈیو

رجب کی پہلی تاریخ سے ہی عرس کا آغاز ہو جاتا ہے اور 6 رجب کو عرس کا آخری دن ہوتا ہے۔ کیوں کہ اسی روز حضرت خواجہ اجمیریؒ کا وصال ہوا تھا۔

نبی کی آنکھ کے تارے علی کی جان ہیں خواجہ

حسین ابن علی کے مرتبے کی شان ہیں خواجہ

خواجہ اجمیریؒ کے مزار کو غسل دینے کے ساتھ ہی صندل کی محفل ہوتی ہے اور محفل سماع کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

خواجہ کے مزار پر صوفیانہ کلام کی قوالی پیش کی جاتی ہے اور ساتھ ہی قوالی کو چشتیہ سلسلے کی روحانی غذا کہا جاتا ہے۔

خواجہ اجمیری کی چوکھٹ کے چند قدموں کے فاصلے پر ہی ایک تاریخی عمارت بھی موجود ہے، جسے ڈھائی دن کا جھوپڑا کہا جاتا ہے۔ یہ ایک عالیشان مسجد کی پُر شکوہ عمارت ہے۔

آپ کو یاد دلا دیں کہ ای ٹی وی بھارت اردو کی کی ٹیم براہ راست نشریات آپ کی خدمت میں آئندہ 6 رجب تک پیش کرتی رہے گی۔

اس لیے جو بھی خواجہ کے دربار میں حاضر نہیں ہو سکے ہیں وہ سبھی حضرات اپنے گھر پر ہی ای ٹی وی بھارت اردو کے ذریعہ خواجہ کے دربارہ کی زیارت سکتے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details