اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جاپان میں ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کا امکان

جاپان حکومت کورونا وائرس(کووڈ19) کی وبا سے نمٹنے کےلئے ٹوکیو،اوساکا اور آٹھ دیگر صوبوں میں ایمرجنسی کی مدت بڑھا سکتی ہے۔

جاپان حکومت کورونا وائرس
جاپان حکومت کورونا وائرس

By

Published : Feb 2, 2021, 2:21 PM IST

وزیراعظم سوگا یوشیہیدے نے آج کہا کہ 'حکومت کے ذریعہ لگائی گئی پابندی کی وجہ سے کورونا معاملوں میں اب کمی آنی شروع ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وائرس کے انفیکشن کے نئے معاملوں میں کمی آئی ہے۔میرا خیال ہے کہ کھانے اور پینے کے لیے ہدف کی گئی پابندی کا بھی اچھا نتیجہ سامنے آیا ہے'۔

مقامی میڈیا نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

جاپان حکومت کورونا وائرس

ملک کے دارالحکومت ٹوکیو اور دس دیگر صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ یہ پابندی سات فروری کو ختم ہونے جارہی ہے۔ایسا بھی مانا جارہا ہے کہ ایمرجنسی کی مدت سات مارچ تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

این ایچ کے نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی کی توسیع کے سلسلے میں منگل کے بعد حکومت کی میٹنگ میں روایتی فیصلہ کیا جائےگا۔

وزیراعظم سوگا ایمرجنی بڑھانے کے فیصلے کے سلسلے میں پریس کانفرنس میں اطلاع دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details