اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ای وی ایم تنازع: پرنب مکھرجی کا اظہار تشویش - سابق صدر پرنب مکھرجی

بھارت کے سابق صدر پرنب مکھرجی نے ای وی ایم میں مبینہ دھاندلی کی رپورٹوں پر تشویش کا ظہار کیا ہے۔

pranab-mukherjee

By

Published : May 21, 2019, 10:13 PM IST


سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں مبینہ دھاندلی کی رپورٹوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشینیں انتخابی کمیشن کی حفاظت میں ہیں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا اور سبھی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد ثابت کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

مکھرجی نے اس سے پہلے پیر کے روز ایک تقریب میں خوش اسلوبی سے انتخابات مکمل کرنے پر انتخابی کمیشن کی تعریف کی تھی۔

سابق صدر جمہوریہ نے آج ایک بیان میں کہاکہ ملک کی جمہوریت کی اصل بنیاد کو چیلنج کرنے والی قیاس آرائیوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا تھا:'عوامی فیصلہ مقدس ہوتا ہے اور اسے کسی بھی شکوک وشبہات سے پاک ہونا چاہئے'۔

انھوں نےمزید کہاکہ انھیں آئینی اداروں پر پورا بھروسہ ہے اور اسی لیے ان کی مثبت رائے ہے کہ ادارے کو چلانے والے لوگ ہی یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اسکے سبھی شعبے کیسے کام کریں۔

مکھرجی نے کہاکہ اس معاملہ میں ادارے کی متعبریت کو یقینی بنانا انتخابی کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اسے ایسا کرکے ہرطرح کی قیاس آرائیوں کو ختم کرنا چاہئیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details