اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 5 باتیں جو آپ نہیں جانتے! - چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا نے اعلان کیا کہ عام انتخابات کل 7 مراحل میں 11 اپریل سے منعقد ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔

عام انتخابات کل 7 مراحل میں 11 اپریل سے منعقد ہوں گے

By

Published : Mar 10, 2019, 7:47 PM IST

چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 97 سیٹوں کے لیے 11 اپریل کو، دوسرے مرحلے میں 97 سیٹوں کے لیے 18 اپریل کو، تیسرے مرحلے میں 115 سیٹوں کے لیے 23 اپریل کو، چوتھے مرحلے میں 71 سیٹوں کے لیے 29 اپریل کو، پانچویں مرحلے میں 51 سیٹوں کے لیے 5 مئی کو، چھٹویں مرحلے میں 59 سیٹوں کے لیے 12 مئی کو اور ساتویں مرحلے میں 59 سیٹوں کے لیے 19 مئی کو رائے دہی ہوگی۔

سنیل ارورا نے کہا کہ رواں برس کے عام انتخابات میں کل 10 لاکھ پولنگ مراکز رہیں گے جبکہ سنہ 2014 کے انتخابات میں اس کی تعداد 9 لاکھ تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ہی ملک بھر میں ضابطہ اخلاق کا نفاذ ہوجائے گا اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا سختی سے نوٹ لیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا نے کہا کہ رواں برس کے عام انتخابات میں 90 کروڑ ووٹرز حصہ لینے جارہے ہیں جن میں سے 1.5 کروڑ ووٹرز ایسے ہیں جن کی عمر 18-19 برس ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ عام انتخابات کے مقابلے اس بار 8.4 کروڑ ووٹرز رائے دہندگان کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

اس بار سوشل میڈیا کے ذریعہ انتخابی تشہیر کو بھی ضابطہ اخلاق کےدائرے میں لایاگیاہے۔ سوشل میڈیا پر اشتہار کا مواد ڈالنے سے پہلے سرٹیفکیشن لازمی قرار دیاگیاہے۔ فیس بک، ٹویٹر، گوگل اور یوٹیوب نے تحریری طورپر یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے اشتہاری مواد کو اپنے پلیٹ فارم سے جاری نہیں ہونے دیں گے اور کسی بھی قابل اعتراض مواد پر فورا کارروائی کریں گے ۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا نے کہا کہ فصلوں کی کٹائی اور طلبہ کے امتحانات کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابی شیڈیول کو ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پولنگ مراکز پر ای وی ایم مشینز کے علاوہ، وی وی پی ٹی مشینز کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details