اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار انتخابات: الیکشن کمیشن کے ترمیم شدہ رہنما اصول - star copaigner in bihar polls

الیکشن کمیشن نے بہار انتخابات سے عین قبل اپنا ترمیم شدہ ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ نئے ہدایت نامے کے تحت کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر اسٹار کیمپینرز کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔

بہار انتخابات: الیکشن کمیشن کی ترمیم شدہ رہنما اصول
بہار انتخابات: الیکشن کمیشن کی ترمیم شدہ رہنما اصول

By

Published : Oct 8, 2020, 7:30 AM IST

Updated : Oct 8, 2020, 9:27 AM IST

بہار کے ریاستی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے اپنے رہنما اصولوں پر نظر ثانی کی ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اس عرصے کے دوران ہونے والے تمام اسمبلی انتخابات کے لیے اسٹار مہم چلانے والوں کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے رہنماوں کی پرچہ نامزدگی

الیکشن کمیشن نے بہار کے انتخابات 2020 کے لئے اسٹار مہم چلانے والوں کی تعداد کم کر دی ہے۔ اس کے لئے کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس کے تحت قومی اور علاقائی پارٹی کے اسٹار کیمپینر کی تعداد 40 سے کم کر کے 30 کر دی گئی ہے، جبکہ غیر تسلیم شدہ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے لیے یہ تعداد 20 سے گھٹا کر 15 کر دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اسٹار مہم چلانے والوں کی فہرست پیش کرنے کی مدت نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 7 دن سے بڑھا کر 10 دن کر دی گئی ہے۔ نظرثانی شدہ رہنما اصول فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

Last Updated : Oct 8, 2020, 9:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details