اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی میٹنگ، ضمنی انتخابات پر غوروفکر - bypoll election

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ 56 اسمبلی سیٹوں اور ایک پارلیمانی سیٹ پر ضمنی انتخابات کرانے کافیصلہ جلد کیا جائے گا۔

image
image

By

Published : Jul 23, 2020, 7:29 PM IST

الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ایک ریلیز میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں ان سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے بارے میں غوروفکر کیاجائے گا۔

کمیشن نےکہا ہےکہ 22 جولائی کو کمیشن کے سینئر پرنسپل سکریٹری سمت مکھرجی کے ذریعہ جاری ریلیز سے میڈیا میں مغالطہ کی صورت پیدا ہوگئی تھی اس لیے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ آٹھ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے بارے میں جو فیصلہ کیا گیا تھا وہ ایک مخصوص صورت حال میں لیا گیا تھا لیکن کمیشن نے عوامی نمائندی قانون کی دفعہ 151 کے تحت مذکورہ بالا سبھی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آٹھ اسمبلی حلقوں کے لئے ضمنی انتخابات سات ستمبر تک ملتوی کردیے گئے ہیں لیکن کل کی میٹنگ میں سبھی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کرانے کے بارے میں غور کیاجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details