اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی پر مبنی ویب سریز پر پابندی

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ویب سیریز کے موضوع سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ اس لئے اسےفوراً ہٹا دیا جانا چاہیے۔

By

Published : Apr 20, 2019, 6:02 PM IST

'مودی۔ جرنی آف اے کامن مین' پر پابندی

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر منبی ویب سیریز ’مودی ۔ جرنی آف اے کامن مین‘ کے ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی۔

کمیشن نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران کسی لیڈر کی سوانح عمری یا خود نوشت پر منبی کسی مواد کی اشاعت جس سے انتخابی عمل کی غیر جانبداری اور آزادی متاثر ہوتی ہو، نہیں کی جاسکتی۔

'مودی۔ جرنی آف اے کامن مین' پر پابندی

کمیشن نے کہا کہ پیش کردہ ویب سیریز وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی ہے ۔ وہ ایک لیڈر اور موجودہ لوک سبھا انتخاب میں امیدوار ہیں۔ اس لئے اس ویب سیریز کی اشاعت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

کمیشن نے ویب سیریز ’مودی۔ جرنی آف اے کامن مین‘ کو ہٹانے اور اس کے ٹیلی کاسٹ روکنے کے احکام جاری کئے ہیں۔

کمیشن کے یہ احکام فوری طور پر نافذ سمجھے جائیں گے۔ اس سے قبل کمیشن نے وزیراعظم مودی کی زندگی پر مبنی فلم ’پی ایم مودی‘ کی ریلیز پر روک لگائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details