چیف الیکشن کمشنر کے دفتر کا کہنا ہے کہ جب کمیشن ساتویں اور آخری مرحلے کی پولنگ کی تیاری میں مصروف ہے اور اس نے اب تک تمام مراحل پرامن اور شفاف طریقے سے انجام دیے ہیں تو میڈیا کے ایک حصے میں کمیشن کے اندرونی کام کاج پرتنازعہ کھڑا کرنا ناپسندیدہ ہے۔
کمیشن کے اندرونی معاملات پر تنازعہ بدقسمتی: الیکشن کمیشن
وزیر اعظم نریندر مودی کو بار بار کلین چٹ دئے جانے کے معاملے پر الیکشن کمشنر اشوک لواسا کی ناراضگی اور کمیشن کے اجلاسوں میں شامل نہ ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹو ں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے روز کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تناظر میں اپنے اندرونی معاملات پر میڈیا میں اٹھنے والا تنازعہ بدقسمتی کی بات ہے۔
کمیشن کے اندرونی معاملات پر تنازعہ بدقسمتی: الیکشن کمیشن
کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے تمام اراکین بالکل ایک جیسے نہیں ہوتے اور ماضی میں بھی ان کی رائے بہت سے معاملات میں الگ الگ رہی ہے اور ہونی بھی چاہیے لیکن ہم کمیشن کے قوانین اور ہدایات کے دائرے میں ہی فیصلے کرتے ہیں۔
اس سے پہلے مسٹر لواسا نے مسٹر مودی کو بار بار کلین چٹ دیے جانے سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کمیشن کے اجلاسوں میں شرکت سے انکار کر دیا۔