اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گرمٹکل میں امن کمیٹی کا اجلاس

ضلع یادگیر کے تعلقہ گرمٹکل میں عیدالاضحیٰ کے پیش نظر امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

eid-ul-adha: strict warning against those who spread tension
گرمٹکل میں امن کمیٹی کا اجلاس

By

Published : Jul 31, 2020, 1:21 PM IST

عیدالاضحیٰ کے پیش نظر امن کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ 'مسلمانوں کے لیے عیدالاضحیٰ خوشی اور تزم و احتشام کا موقع ہوتا ہے۔ جو ہر برس ایک بار منائی جاتی ہے۔ رواں برس کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاط اور حفاظتی اقدامات کا خاص اہتمام کیا جائے'۔



یہ اجلاس گرمٹکل کے پولیس اسٹیشن کے حدود میں منعقد ہوا اس موقع پر تحصیلدار گرمٹکل سنگ میش، بلدیہ چیف آفیسر جیون کمار( پی ایس آئی) اور پولیس سب انسپکٹر ہنمنتو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر گرمٹکل تحصیلدار سنگ میش نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'عوام حکومت اور قانون کے شرائط و ضوابط پر عمل کرے۔ اس کی خلاف ورزی نہ کریں اور اچھی طرح عید منائیں آپ کو ہر سہولت فراہم کی جائے گی'۔

اجلاس میں شریک سابق رکن بلدیہ سید اکبر نے کہا کہ 'گرمٹکل ہمیشہ امن و امان کا گہوارہ ہے۔ آپسی بھائی چارہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منائی جائی گی'۔



رکن بلدیہ سید خواجہ معین الدین نے کہا کہ 'آپ کی وجہ سے دوسرے مذہب کے لوگوں کو تکلیف نہ پہنچے۔ اسی ضمن میں سماجی فاضلہ کا خیال رکھیں'۔



انھوں نے کہا ہے کہ 'ہمارا اسلام صاف ستھرا مذہب ہے اس لیے آپ تمام سے گزارش ہے کہ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں'۔

اس موقع پر محکمہ بلدیہ کے چیف افسر جیون کمار نے کہا کہ 'کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بنائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے'۔



اس موقع پر محکمہ پولیس اور محکمہ بلدیہ کے علاوہ شہر کے معزز حضرات شریک اجلاس رہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details