ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال شہر کے قاضی سید مشتاق علی ندوی اور دیگر علماء کرام نے بعد نماز مغرب چاند دیکھنے کی کوشش کی، موسم صاف ہونے کے باوجود بھی آسمان میں عید کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد ہلال کمیٹی کے ممبران اور شہر قاضی نے میٹنگ لی اور دیگر اضلاع سے چاند کی شہادت و تصدیق کی لیکن کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔
عید کا چاند نظر نہیں آیا، ویڈیو بعد ازاں شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے 25 مئی بروز پیر کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا اور عید کی نماز گھروں پر ہی پڑھنے کی تلقین کی۔
اسی طرح ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنئو اور تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں بھی چاند نہیں دکھائی دیا اور علماء نے 30 ویں روزے کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا۔
ادارہ شریعہ فرنگی محل سے سنی مرکزی رویت ہلال کمیٹی فرنگی محل کے صدر اور قاضی شہر مفتی ابوالعرفان میاں فرنگی محلی نے اعلان کیا ہے کہ 29 رمضان المبارک کو شوال المکرم کے چاند کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لہذا 25 مئی 2020 بروز پیر کو عید ہوگی۔
اسی طرح شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سیف عباس نے بھی چاند نظر نا آنے کی تصدیق کی۔
یہی خبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن نے ریاست تلنگانہ میں ماہ شوال کا چاند نظر نہ آنے کی دی۔
صدر رویت ہلال کمیٹی مولانا قبول پاشاہ قادری شطاری نے اتوار کے روز 30 واں روزہ رکھنے کا اعلان کیا، سکریٹری رویت ہلال کمیٹی مفتی خلیل احمد نے امت مسلمہ سے بروز اتوار 24 مئی کو روزہ رکھنے کی تاکید اور 25 مئی کو عید منانے کا اعلان کیا۔