ڈاکٹر نشنک نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کمیشن برائے سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات کی ڈائمنڈ جبلی تقریب کا افتتاح کیا۔ انہوں نے 60 برس مکمل ہونے پر کمیشن کے ذریعے کئے گئے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات، اپنے چھ دہائی کے طویل سفر میں سائنسی اور تکنیکی شعبے سے متعلق انگریزی کے نو لاکھ سے زیادہ الفاظ کو ہندی اور بھارتی زبانوں کی ایک لغت تیار کی ہے۔ اس نے 15 ہزار سے زیادہ یونیورسٹی سطح کی سائنسی اور تکنیکی کتابیں اور 21 جلدوں پر مشتمل اصلاحات کی ڈکشنری شائع کی ہے جو انتہائی قابل تعریف کام ہے۔
اس کے علاوہ گذشتہ تین برسوں میں ڈیجیٹل انڈیا مشن کے تحت کمیشن نے تمام اشاعتوں کو آن لائن دستیاب کرایا ہے۔