اس وقت پوری دنیا میں کوروناوائرس کی وجہ سے زندگی کے بیشتر کام رک سے گئی ہیں۔
کھیل کود کے شعبہ میں بھی یا تو تمام کھیل منسوخ کیے گئے ہیں یا ان کی تاریخوں کو آگے بڑھایا گیا ہے۔
اسی تناظر میں آنگلنڈ میں واقع وارکشائر ملک کے ایڈبسٹن اسٹیڈیم کے پارکنگ علاقے کو ٹیسٹنگ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق اگر کسی شخص کو کورونا ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے وہ ایڈبسٹن روڈ کے داخلی راستے پر جائیں گے اور اپنی گاڑی میں رہتے ہوئے اس ٹسٹ اور جانچ کرواسکتا ہے۔ اس کے بعد وہ پرشور روڈ سے ٹسٹ کے بعد باہر نکلیں گے۔
اس پیش کش کی تفصیلات 2020 سیزن کے شیڈول کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی جاری کی گی۔
برطانیہ حکومت نے حالیہ ہفتوں میں اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس کے لیے تمام عملے سے اظہار تشکر کیا ہے۔ چونکہ اس بحران کی شدت کی تفصیلات واضح ہوچکی ہیں
سام کررن اور جوس بٹلر انگلینڈ کے ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے این ایچ ایس سے متعلقہ خیراتی اداروں کے لئے اپنے فنڈ اکٹھا کرنے کی کوششیں شروع کیں۔
وارک شائر کے چیف ایگزیکٹو ، نیل اسنوبل نے کہا ہے کہ '29 مئی تک ہمارے کاؤنٹی کرکٹ پروگرام، کانفرنس اور ایونٹس کا کاروبار بند ہے، جس کے بعد ہمارا عملہ مختلف متبادل استعمال کی تلاش کر رہا ہے ۔ بالآخر یہ طئے ہوا کہ اس وبا کے خاتمے کے لیے اسے استعمال کیا جائے'۔
انھوں نے کہا کہ 'ہم اپنے ترقیاتی شراکت دار پیٹریزیا اور ہومز انگلینڈ کی جانب سے اس منصوبے کی فراہمی میں جو تعاون حاصل کیا ہے اس کے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں'۔